سونے کی قیمتوں میں حیرت انگیز کمی

سونے کی قیمتوں میں حیرت انگیز کمی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: سونے کی قیمتوں کے نئے ریکارڈز بننے کا سلسلہ ٹوٹ گیا،قیمتوں میں اچانک بڑی کمی ہوگئی، فی تولہ سونے کی قیمت 1لاکھ سے نیچے آگئی.

تفصیلات کے مطابق سونے کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کو بریک لگ گئی، فی تولہ سونے کی قیمت 1لاکھ سے نیچے آگئی، سونے کی قیمتوں میں مجموعی طور پر 2300 روپے کی کمی ہوئی،23 سو روپے کمی کے بعد 24 قیراط فی تولہ سونا 99 ہزار روپے کا ہو گیا،22 قیراط فی تولہ سونا91 ہزار666 روپے کا ہو گیا,قبل ازیں سونے کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ ہورہا تھا.

واضح رہے کہ گزشتہ روز  سونے کی فی تولہ قیمت میں 1 ہزار روپے کا اضافہ ہوا تھا جس پر24 قیراط فی تولہ سونا 1 لاکھ 2 ہزار300 روپےجبکہ 22 قیراط فی تولہ سونے کی قیمت 93 ہزار 775 روپے ہو گئی تھی جبکہ اس سے پہلے  کاروباری ہفتے کے تیسیرے دن 300 سو روپے مہنگا ہوکر  فی تولہ سونا 1 لاکھ300 روپے کا ہوگیا تھااور بائیس قیراط فی تولہ سونا 91941 روپے کاتھا۔

کورونا وائرس کی وبا کے باعث شہر سمیت ملک بھر کے صرافہ بازار بند ہیں مگر عالمی مارکیٹ میں سونے کی بڑھتی قیمتوں نے مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت کو ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح 1 لاکھ روپے  فی تولہ تک پہنچا دیاتھا،رواں کاروباری ہفتے کے دوسرے روز سونا 700 سو روپے مزید مہنگا ہوکر ملکی تاریخ کی نئی بلند ترین سطح 1 لاکھ روپے پر پہنچ گیاتھا، اسی طرح 22 قئراط  فی تولہ سونا 91500روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا تھا.

لاہور ڈویژن صرافہ ایسوسی ایشن نے بھی سونے کی قیمتیں ایک لاکھ روپے کی ریکارڈ سطح پر جانے کے باعث شدید تشویش کا اظہار  کرتے ہوئے کہا تھا کہ اب متوسط طبقہ جیولرز کی شاپس کا رخ کرنا چھوڑ دے گا, سونے کی تیزی کے ساتھ بڑھتی ہوئی قیمتوں سےمتوسط طبقہ بھی سونا خریدنے سے گریزاں ہے، شہریوں کا کہنا ہے کہ  سونے کی تیزی سے بڑھتی ہوئی قیمتیں اور قوت خرید میں کمی نے انہیں صرافہ بازاروں سے دور کردیا ہے۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer