ملک اشرف : اندرونِ شہر میں واقع ثقافتی گیلری کو پراپرٹی ٹیکس کے نوٹس کا معاملہ، لاہور ہائیکورٹ میں نوٹس کیخلاف دائر درخواست پر سماعت، عدالت نے درخواست سیکرٹری ایکسائز کو بھجواتے ہوئے نمٹا دی اور حکم دیا کہ سیکرٹری ایکسائز 45 دنوں کے اندر درخواست گزار کو سن کر فیصلہ کریں۔
جسٹس حسن نواز مخدوم اور جسٹس خالد اسحاق پر مشتمل دو رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔درخواستگزار ڈاکٹر اعجاز انور نے موقف اختیار کیا کہ ثقافتی گیلری ایک عوامی اور ثقافتی اثاثہ ہے، جسے پراپرٹی ٹیکس سے استثنیٰ دیا جانا چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ گیلری کو پراپرٹی ٹیکس کے دائرے میں لانا قانون اور انصاف کے تقاضوں کے منافی ہے۔عدالت نے ریمارکس دیئے کہ متعلقہ حکام اس معاملے پر قانون کے مطابق فیصلہ کریں۔ بعد ازاں، عدالت نے درخواست نمٹاتے ہوئے سیکرٹری ایکسائز کو ہدایت کی کہ وہ مقررہ مدت میں فیصلہ کریں۔
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App