نسیم شاہ کی انجری , پی سی بی کا ردعمل آگیا

نسیم شاہ کی انجری , پی سی بی کا ردعمل آگیا
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی) کا قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر نسیم  شاہ کی انجری کے معاملے پر   ردعمل آگیا ہے۔

پی سی بی کا کہنا ہےکہ کرکٹ بورڈ نسیم شاہ کی انجری پر نظر  رکھے ہوئے ہے، نسیم شاہ کی دیکھ بھال کے لیے طبی ماہرین سے  رابطے میں ہیں۔ پی سی بی کا کہنا ہےکہ نسیم شاہ کی کرکٹ میں واپسی کا فیصلہ میڈیکل رپورٹس کی روشنی میں کیا جائےگا۔خیال رہےکہ قومی ٹیم کے نوجوان فاسٹ بولر نسیم شاہ کے آئندہ ماہ سے بھارت میں شروع ہونے والے ون ڈے ورلڈکپ سے باہر ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔

نسیم شاہ ایشیاکپ کے دوران بھارت کے خلاف میچ میں کندھے کی انجری کا شکار  ہوگئے تھے جس کے بعد انہوں نے سری لنکا کے خلاف سپر فور مرحلےکا اہم میچ بھی نہیں کھیلا تھا۔اس حوالے سے قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے بھی ایک بیان دیا تھا کہ امید ہے کہ نسیم شاہ ورلڈکپ تک مکمل فٹ ہو جائیں گے اور  ٹیم کو جوائن کر لیں گے۔کرکٹ کی خبروں سے متعلق ویب سائٹ کرک انفو کی رپورٹ کے مطابق نسیم شاہ کی کندھے کی انجری اس سے زیادہ سنگین ہے جیسی ابتدائی طور پر سمجھی جا رہی تھی۔

رپورٹ کے مطابق اس بات کا امکان ہےکہ کندھے کی انجری کے باعث نسیم شاہ پورے ورلڈکپ میں پاکستان کی نمائندگی نہیں کر پائیں گے، انجری کے باعث نسیم شاہ  کی ناصرف آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز  بلکہ پی ایس ایل کے اگلے ایڈیشن میں شمولیت  پر  بھی سوالیہ نشان لگ گیا ہے۔

Ansa Awais

Content Writer