لاہور میں موبائل سروس بند، بڑی وجہ سامنے آگئی

mobile service off in Lahore
کیپشن: mobile service off
سورس: Youtube
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عرفان ملک/ رضوان نقوی) لاہور پولیس کی سفارشات پر شہر میں جزوی طور پر موبائل سروس بند کر دی گئی، ڈی آئی جی آپریشنز افضال کوثر کا کہنا ہے کہ موبائل فون سروسز عرس داتا علی ہجویری اور چہلم امام حسینؓ کے سیکورٹی انتظامات کی وجہ سے بند کی گئیں جبکہ ڈبل سواری پر پابندی مخصوص مقامات پر پابندی لگائی گئی۔

تفصیلات کےمطابق نواسہ رسول ﷺ حضرت امام حسینؑ اور شہدائے کربلا کے چہلم کا مرکزی جلوس کل اندرون دہلی دروازہ کی حویلی الف شاہ سے برآمد ہوگا ۔ حویلی الف شاہ سے ذکر مصائب کے بعد شبیہ تعزیہ برآمد ہوگی۔حضرت امام حسین علیہ السلام اور شہدائے کربلا کے چہلم کا مرکزی جلوس حویلی الف شاہ سے مسجد وزیر خان، خرادی محلہ، چوک نواب صاحب، محلہ شیعاں، نثار حویلی، چوہٹہ مفتی باقر، چوک کوتوالی اور وہاں سے کشمیری بازار پہنچے گا۔

سنہری مسجد کے قریب پہنچ کر جلوس میں شریک عزادار نماز ظہرین ادا کریں گے۔جلوس سنہری مسجد سے پانی والا تالاب، ٹکسالی، کوچہ فقیر خانہ ، بھاٹی سے ہوتا ہوا کربلا گامے شاہ پہنچ کر رات گئے اختتام پذیر ہوگا۔

اس حوالے سے سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں، شہر میں دقعہ 144 نافذ کردی گئی، لاہور پولیس کی سفارشات پر شہر میں جزوی طور پر موبائل سروس بند کر دی گئی۔

ڈی آئی جی آپریشنز افضال کوثر کا کہنا ہے کہ موبائل فون سروسز عرس داتا علی ہجویری اور چہلم امام حسینؓ کے سیکورٹی انتظامات کی وجہ سے بند کی گئیں جبکہ ڈبل سواری پر پابندی مخصوص مقامات پر پابندی لگائی گئی۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer