کنٹریکٹ ملازمین کو مستقل کرنے کا فیصلہ 

کنٹریکٹ ملازمین کو مستقل کرنے کا فیصلہ 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( بسام سلطان ) محکمہ پرائمری و سیکنڈری ہیلتھ کا گریڈ 16 کے کنٹریکٹ ملازمین کومستقل کرنے کا فیصلہ، صوبے کے تمام ڈی ایچ کیو اور ٹی ایچ کیو ہسپتالوں میں خدمات سرانجام دینے والے ریفریکشنسٹ کے کاغذات طلب کرلیے گئے۔

مستقلی کے لیے پنجاب سروسز ایکٹ 2018 کے تحت ملازمین کے کنٹرکٹ کے تین سال مکمل ہونا لازمی قرار دیا گیا ہے جبکہ متعلقہ ڈیپارٹمنٹ میں آسامی خالی ہونا بھی ضروری ہے۔ مراسلے کے مطابق ملازمین کی تین سالہ کارکردگی رپورٹ تسلی بخش اور کوئی سپیشل پے پیکج نہ لے رہا ہو اور ملازمین کے تمام ڈاکومینٹس مکمل ہوں۔

کاغذات میں پبلک سروس کمیشن کی سفارشات، تمام اپائنمنٹ لیٹرز، متعلقہ سی ای او اور ایم ایس کی تصدیق شدہ پرفارمنس ایویلوایشن رپورٹ بھی ہو۔ محکمہ پرائمری وسیکنڈری ہیلتھ کی جانب سے جاری کردہ مراسلے میں ڈی جی ہیلتھ سے تمام دستاویزات مکمل کر کے جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

دوسری جانب دو ماہ گزر جانے کے باوجود محکمہ صحت سروسز ہسپتال کے نرسنگ سٹاف سے مذاکرات کرنے میں ناکام ہے۔ نرسنگ سٹاف کو او پی ڈی میں کام بند کر کے احتجاج کرتے ہوئے ایک ہفتہ بیت گیا ہے جبکہ دو ماہ سے احتجاج کا سلسلہ جاری ہے۔ ہسپتال انتظامیہ اور حکومت مظاہرین سے مذاکرات کرنے میں کامیاب نہیں ہو سکے۔

 احتجاج کے باعث روزانہ سینکڑوں مریض سروسز ہسپتال سے مایوس واپس لوٹنے لگے ہیں۔ یاد رہے کہ نرسنگ سٹاف نرسز کے جبراً تبادلوں اور نرسنگ ہاسٹل میں پولیس کے چھاپے کیخلاف سراپا احتجاج ہے۔