ہیلتھ ریفارمز اولین ترجیح،چاہتے ہیں ہر شہری کو صحت کی مساوی سہولیات حاصل ہوں: مریم نواز

 ہیلتھ ریفارمز اولین ترجیح،چاہتے ہیں ہر شہری کو صحت کی مساوی سہولیات حاصل ہوں: مریم نواز
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا صحت کے عالمی دن کے موقع پر پیغام دیتے ہوئے کہنا ہے کہ صحت مند آبادی ہی ایک خوشحال معاشرے کی بنیاد ہے۔

 عالمی یوم صحت منانے کا مقصد عوام کو صحت کی اہمیت سے آگاہ کرنا ہے۔ ہر فرد کے لئے اپنی صحت کی اہمیت کو سمجھنا بہت ضروری ہے۔  فرد کی صحت صرف ایک ذاتی معاملہ نہیں بلکہ پوری فیملی پر اثر انداز ہوتی ہے۔ 

 اُن کا کہنا تھا کہ ہر شہری کیلئے صحت کی سہولیات تک مساوی رسائی یقینی بنانا چاہتے ہیں۔ علاج کی سہولتوں کے ساتھ صحت مند طرز زندگی کے شعور کو فروغ دینے کی بھی ضرورت ہے۔ صحت مند زندگی کا انتخاب کریں، غذائیت سے بھرپورسادہ غذا کھائیں۔ 

 اُنہوں نے بتایا کہ ہیلتھ ریفارمز اولین ترجیح ہے، عوام بھی صحت مند طرز زندگی اپنائیں۔  ''صحت مند پنجاب '' وژن کے تحت ہیلتھ ریفارمز کا آغاز کر دیا ہے۔ پنجاب حکومت صحت عامہ کی سہولتوں کی بہتری کیلئے اربوں روپے کے وسائل فراہم کر رہی ہے۔ پنجاب میں ایئر ایمبولینس سروس بھی شروع کی جائے گی۔  پنجاب کا پہلا سرکاری محمد نواز شریف کینسر ہسپتال لاہور میں تعمیر ہوگا۔ 

 اُن کا مزید کہنا تھا کہ سرکاری ہسپتالوں میں مفت ادویات کی فراہمی شروع، ہوم ڈیلیوری بھی جلد شروع ہوگی۔ سرگودھا میں نوازشریف کارڈیالوجی ہسپتال بنایا جا رہا ہے۔2500 بنیادی صحت یونٹس اور 300 دیہی صحت مراکز کی اپگریڈیشن شروع کر دی ہے۔