سٹی42: سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات کے ملک بھر سے نتائج آنے کا آغاز ہو گیا۔ اب تک سامنے آ چکے مصدقہ نتائج کے مطابق مطابق انڈیپنڈنٹ عاصمہ جہانگیر گروپ کے صدر کے امیدوار ہارون الرشید آگے ہیں جبکہ پروفیشنل حامد خان گروپ کے توفیق آصف پیچھے ہیں۔
سپریم کورٹ بار، لاہور رجسٹری میں پولنگ کے نتائج
سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں عاصمہ جہاگیر سے وابستہ انڈیپنڈنٹ گروپ کے صدارتی امیدوار ہارون الرشید کامیاب ہو گئے، ہارون الرشید نے 629 ووٹ حاصل کئے جبکہ ان کے مدمقابل پروفیشنل گروپ کے صدارتی امیدوار توفیق آصف نے 431 ووٹ حاصل کئے ،صدارتی امیدواروں کے 6 ووٹ کینسل ہوئے،صدارتی امیدوار ہارون الرشید نے سپریم کورٹ لاہور رجسٹری سے 198 ووٹوں کی برتری حاصل کی۔

انڈیپنڈنٹ گروپ نے سپریم کورٹ بار کی صدارت کی کامیابی کے تسلسل برقرار رکھا ،انڈیپنڈنٹ گروپ کی کامیابی پر وکلا کی وکیل رہنما احسن بھون کو مبارکبادیں ، نیک خواہشات کا اظہارکیا۔
سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں 1066 ووٹ کاسٹ ہوئے ،لاہور سے 1460 وکلا ووٹ کاسٹ کرنے کے اہل قرار دئیے گئے تھے،ملک بھر سے 4379 وکلاء ووٹ ڈالنے کے اہل قرار دئیے گئے تھے ۔


کراچی سے آنے والے نتائج
سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن انتخابات میں صدارتی نشست پر عاصمہ جہانگیر گروپ کے ہارون الرشید کامیاب ہو گئے،غیرحتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق انڈیپنڈنٹ گروپ کے ہارون الرشید 195 ووٹ لیکر پہلے نمبر پر ہیں، ان کے مدمقابل پروفیشنل گروپ کے توفیق آصف 185 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔
ملتان رجسٹری سے آنے والے نتائج
ملتان میں 315 میں سے 256 ووٹ کاسٹ ہوئے ہیں،انڈیپنڈنٹ عاصمہ جہانگیر گروپ کے صدارتی امیدوار ہارون الرشید 135 ووٹ لیکر جیت گئے ،ان کے مدمقابل پروفیشنل حامد خان گروپ کے امیدوار توفیق آصف 115 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے ،ملتان بار میں سپریم کورٹ انتخابات میں 6 ووٹ مسترد کر دئیے گئے۔
سکھر کے نتائج
سکھر میں انڈیپنڈنٹ عاصمہ جہانگیر گروپ کے صدارتی امیدوار ہارون الرشید نے55ووٹ لیکر کامیابی سمیٹی ان کے مدمقابل پروفیشنل حامد خان گروپ کے صدارتی امیدواررفیق آصف 13کیساتھ دوسرے نمبر پر رہے۔
سوات نتائج
سوات میں عاصمہ جہانگیر گروپ کے ہارون الرشید 27ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے ، ان کے مدمقابل حامد خان گروپ کے توفیق آصف نے23 ووٹ حاصل کئے۔
ڈی آئی خان کے نتائج
ڈیرہ اسماعیل خان میں عاصمہ جہانگیر گروپ کے ہارون الرشید 23کیساتھ آگے رہے، جبکہ حامد خان گروپ توفیق آصف 17ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے۔
حیدر آباد کے نتائج
حیدر آباد میں صدارتی امیدوار ہارون الرشیدنے 64ووٹوں کیساتھ برتری حاصل کر لی،ان کے مدمقابل توفیق آصف نے 33ووٹ حاصل کئے۔
کوئٹہ رجسٹری کےنتائج
کوئٹہ میں عاصمہ جہانگیرگروپ کے ہارون الرشید 121کیساتھ فاتح قرار پائے ،حامد خان گروپ کے توفیق آصف 101ووٹ لے سکے۔
بہاولپور رجسٹری کے نتائج
بہاولپور میں انڈیپنڈنٹ گروپ احسن بھون حمایت یافتہ صدر اور جنرل سیکرٹری جیت گئے ، انڈیپنڈنٹ گروپ کے ہارون الرشید 89 ووٹ لیکر جیت گئے جبکہ ان کے مدمقابل پروفیشنل گروپ کے توفیق آصف نے 37 ووٹ حاصل کئے ۔
انڈیپنڈنٹ گروپ کے جنرل سیکرٹری امیدوار زاہد اسلم اعوان 88 لیکر جیت گئے، پروفیشنل گروپ کے جنرل سیکرٹری میاں عرفان اکرم نے 36 ووٹ حاصل کئے۔