متنازع بیان کیس؛ عدالت نے اعظم سواتی کو اشتہاری قرار دےدیا

متنازع بیان کیس؛ عدالت نے اعظم سواتی کو اشتہاری قرار دےدیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

فرزانہ صدیق: اسپیشل جج سینٹرل اسلام آباد نے پی ٹی آئی رہنما اعظم سواتی کی متنازع ٹویٹس پر درج دو مقدمات میں ضمانتیں خارج کردیں، عدالت نے اعظم سواتی کو متنازع ٹویٹس کے دونوں کیسز میں اشتہاری قرار دےدیا۔ 

اسپیشل جج سینٹرل شاہ رخ ارجمند نے اعظم سواتی کو اشتہاری قرار دےدیا۔ عدالت کی جانب سے فیصلہ سنایا گیا کہ اعظم سواتی جہاں نظر آئیں، گرفتار کرکے عدالت پیش کیا جائے۔ اعظم سواتی کو دونوں ایف آئی ائے کے مقدمات میں اشتہاری قرار دیاگیا۔ 

واضح رہے کہ اعظم سواتی کی مسلسل عدم حاضری کے باعث عدالت نے ضمانتین خارج کرکے اشتہاری قراردےدیا۔