استاد قادرعلی شگن خاں دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے

Ustad Qadir Ali Shagun Khan
کیپشن: Ustad Qadir Ali Shagun Khan
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

  ویب ڈیسک : شعبہ موسیقی کا بڑا نقصان، گوالیار گھرانے کےاستاد قادرعلی شگن خاں 62 سال کی عمر میں ہارٹ اٹیک کے باعث انتقال کرگئے۔
رپورٹ کے مطابق استاد قادر علی شگن اپنی اکیڈمی واقع باری اسٹوڈیو  سے رات دس بجے گھر گئے اور گیارہ بجے ہاٹ اٹیک ہوا۔ہسپتال لیجایا گیا جہاں رات دو بجے انتقال کر گئے۔  انکاجنازہ آج بعد نماز دوپہر مصطفے ٹاؤن لاہور میں واقع ان کی رہائش گاہ سے اٹھایا جائے گا۔
استاد قادرعلی شگن مستند اور منجھے ھوئے کلاسیکی گویے تھے اور ’خیال‘‘ طرز گائیکی ان کی وجہ شہرت تھی وہشہرہ آفاق گائیک استاد غلام حسین شگن صاحب کے صاحبزادے تھے۔استاد قادر علی شگن  کا تعلق گوالیار گھرانہ سے تھا ۔۔ گوالیارہندوستان کا  معروف شہر ہے اور اس کی پہچان تان سین  تھے جو مغل اعظم جلال الدین محمد اکبرکے درباری گوئیے تھے۔