سگنل کی خلاف ورزی پر 7ملین سے زائد جرمانہ قومی خزانے میں جمع

سگنل کی خلاف ورزی پر 7ملین سے زائد جرمانہ قومی خزانے میں جمع
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

علی ساہی: پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی نے شہر میں کیمروں کی مدد سے سگنل کی خلاف ورزی کرنے والے گاڑی و موٹرسائیکل مالکان کو اب تک 75ہزار ای چالان جاری کئے۔  

 تفصیلات کے مطابق سیف سٹی حکام نےسگنل کی خلاف ورزی پر شہر بھر میں ای چالان کی مد میں 7ملین سے زائد جرمانہ قومی خزانے میں جمع ہوا۔ اتھارٹی نے 8000 سے زائد گاڑیوں کا ریکارڈ درستگی کیلئے محکمہ ایکسائز کو بھجوایا ہے، قانون کی خلاف ورزی پر گاڑی، موٹرسائیکل، رکشہ سمیت ہر سواری کا بلا امتیاز چالان کیا جا رہا ہے،595 الیکٹرانک چالان پنجاب کے دوردراز علاقوں سے بھی جمع کروائے گئے۔ لاہور میں ہونے والی خلاف ورزی کے595   چالان بینک آف پنجاب ملتان، لیہ، لودھراں، ساہیوال اور گوجرانوالہ برانچوں میں بھی جمع ہوئے۔

 چالان جمع نہ کروانے کے باعث مخصوص شاہراہوں پر موٹرسائیکل کے داخلے پر پابندی زیرغور ہے اور چالان جمع نہ کروانے والوں کو بینک کی شاخوں کے قریب ناکے لگا کر پکڑا جائے گا۔ جلد ہی سیف سٹیز اتھارٹی کی ویب سائٹ پر ای چالان دیکھے جا سکیں گے۔ شہری اپنے قومی شناختی کارڈ اور وہیکل رجسٹریشن نمبرکے ذریعے آن لائن چالان دیکھ سکیں گے۔

Shazia Bashir

Content Writer