ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور چیمبر آف کامرس میں پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کا انعقاد

 لاہور چیمبر آف کامرس میں پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کا انعقاد
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

توقیراکرم: لاہور چیمبر آف کامرس میں پبلک پرائیویٹ پاٹنرشپ سیل کی جانب سے  پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔   

تفصیلات کے مطابق لاہور چیمبر آف کامرس میں سیمینار کا انعقاد کیا گیا، سیمینار میں پی پی پی کے سربراہ آغا وقار جاوید، کمیونیکیشن سپیشلسٹ ملیحہ سمی حسین، لاہور چیمبر آف کامرس کے صدر الماس حیدر سمیت دیگر افسران نے شرکت کی۔ لاہور چیمبر آف کامرس کے فارم پر منعقد ہونے والے پرائیویٹ پارٹنر شپ سیل سیمنار میں پاکستان میں سروسز ڈلیوری اور پرائیوٹ سیکٹر کو فروغ دینے کے حوالے سے بریففگ دی گئی۔

اس موقع پر پی پی پی کے سربراہ آغا وقار جاوید کا کہنا تھا کہ پرائیویٹ سیکٹر میں اگر حکومت تعاون کرے تو نوکری کے بیشتر مواقع فراہم کیے جاسکتے ہیں۔ جبکہ پرائیویٹ سیکٹر عوام اور معیشیت کے لیے اہم کردار ادا کرتا رہا ہے۔ اس موقع پر افسران کا مزید کہنا تھا کہ پرائیویٹ پارٹنر شپ سیل لاہور چیمبر کے فارم سے حکومت اور عوام کی فلاح کے لیے کام کرنا چاہتا ہے۔

Shazia Bashir

Content Writer