ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بزرگ سیاستدان نوابزادہ مظہرعلی خان انتقال کرگئے

بزرگ سیاستدان نوابزادہ مظہرعلی خان انتقال کرگئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ویب ڈیسک : مسلم لیگ (ن) کے سابق  ایم این اے نوابزادہ مظہرعلی خان انتقال کرگئے۔

 بزرگ سیاستدان  نوابزادہ مظہرعلی خان کئی دن سےعلیل تھے، مرحوم لاہور کے نجی ہسپتال میں زیرِ علاج تھے۔

نوابزادہ خاندان  کے سربراہ سابق ایم این اے نوابزادہ مظہر علی خان 94 برس کی عمر میں خالق حقیقی سے جا ملے ۔نوابزادہ مظہرعلی خان 2013  میں مسلم لیگ ن کی ٹکٹ پر الیکشن جیت کر ایم این اے منتخب ہوئے

نوابزادہ خاندان کے افراد 1826ء سے الیکشن میں حصہ لے رہے ہیں ۔مرحوم نوابزادہ مظہر علی خان ایک بار ایم پی اے اور ایک بار ایم این اے رہ چکے ہیں ۔