ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

رائیونڈ میں عالمی تبلیغی اجتماع دعا کے ساتھ اختتام پذیر

رائیونڈ میں عالمی تبلیغی اجتماع دعا کے ساتھ اختتام پذیر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

شاہد سپرا :رائیونڈ عالمی تبلیغی اجتماع کا دوسرا مرحلہ دعا کے ساتھ اختتام پذیر ہوگیا ہے۔

 رائیونڈ میں عالمی تبلیغی اجتماع کے دوسرے مرحلے میں مولانا ابراہیم دیولہ آف انڈیا نے اختتامی دعا کروائی ۔

 اختتامی دعا میں ملکی سلامتی و خوشحالی کیلئے خصوصی دعا دنیا بھر سے آئے لاکھوں فرزندان اسلام شریک ہوئے۔

 اجتماع میں شریک افراد کی واپسی شروع ہوگئی، رائے ونڈ روڈ پر بھوبتیاں چوک سمیت مختلف مقامات سے ٹریفک یکطرفہ چلائی جا رہی ہے۔

 رائے ونڈ روڈ پر مختلف مقامات پر ٹریفک وارڈنز موجود ہیں جو  اجتماع سے واپس آنیوالی گاڑیوں کو بغیر کسی رکاوٹ سفر جاری رکھنے کیلئے رہنمائی فراہم کر رہے ہیں۔