سڑکوں پر گاڑیاں، موٹر سائیکلیں چلانے والے بچوں پر 1213 مقدمات

Lahore under age driving, strict action against under age drivers in Lahore, City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

وقاص احمد: کم عمر ی میں ڈرائیونگ کرنے والے بچوں پر 1213 مقدمات درج کر لئے گئے۔ 

لاہور ٹریفک پولیس نے کم عمر ڈرائیوں کےخلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کا آغاز کر دیا۔تین روز میں کم عمر ڈرائیوروں کے خلاف 1213 مقدمات درج کر کے، سینکڑوں گاڑیاں تھانوں میں بند  کر دی گئیں۔

شہر کے پوش علاقوں میں ناکے لگا کر سخت نگرانی کی جا رہی ہے۔

سٹی ٹریفک آفیسر لاہور نے کہا ہے کہ والدین 18 سال سے کم عمر بچوں کو  گاڑی اورموٹرسائیکل  ہرگزنہ چلانے دیں۔ والدین اپنے بچوں کے مستقبل کے خود ذمہ دار ہیں۔ سی ٹی او لاہور مستنصر جاوید نے خبردار کیا کہ مقدمہ درج ہو جانے کے باعث کریمنل ریکارڈ بننے سے سرکاری نوکری اور ویزہ کے حصول میں مشکلات پیش آسکتی ہیں۔ اب کم عمر ڈرائیورز کیخلاف ایف آئی آر درج ہو گی۔ والدین اپنی ذمہ داری نبھائیں اور اپنے کم عمر بچوں کو ڈرائیونگ کی اجازت ہرگز مت دیں۔