ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

انتخابات جیت کرعوامی حکومت بنائیں گے،بلاول بھٹو

انتخابات جیت کرعوامی حکومت بنائیں گے،بلاول بھٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: چیئرمین پیپلز پارٹی (پی پی پی) بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ انتخابات جیت کرعوامی حکومت بنائیں گے، پیپلزپارٹی کوایک بارموقع خدمت کاموقع دیں، عوام کو پیپلز پارٹی کے دور میں سب سے زیادہ روزگار ملا۔ 

تفصیلات کے مطابق ایبٹ آباد میں پیپلز پارٹی کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ آپ کاپیپلزپارٹی سے تین نسلوں کارشتہ ہے، آصف علی زرداری کی کے پی کے کیلئے خدمات یادگارہیں۔ صدرآصف علی زرداری نےخیبرپختونخوا کی شناخت دی۔ پیپلزپارٹی نے صوبائی خودمختاری کیلئے یادگارکام کیے۔ بینظیرانکم سپورٹ پروگرام سےغربت کے خاتمے کیلئے کوشش کی۔ بے نظیربھٹوشہید کے نامکمل مشن کومکمل کیا۔ الیکشن میں حصہ لے کربینظیربھٹو شہید کا نامکمل مشن مکمل کریں گے۔ 
انہوں نے مزید کہا کہ قائد عوام نے جوراستہ دکھایاہے ہم اس پر چلیں گے۔ ہم غریب کےعوام کوحقوق دے کرقائدعوام کاخواب پوراکریں گے، غربت آج تاریخ کی بلند ترین سطح پرہے ۔ چند لوگوں کوابھی بھی صورتحال کی سنگینی کااندازہ نہیں ہے۔