دوسرا سیمی فائنل: جنوبی افریقہ اور آسٹریلیا کی ٹیمیں آج مدمقابل ہوں گی

دوسرا سیمی فائنل: جنوبی افریقہ اور آسٹریلیا کی ٹیمیں آج مدمقابل ہوں گی
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( سٹی42) بھارت میں ہونے والے ورلڈ کپ 2023ء کا دوسرا سیمی فائنل آج جنوبی افریقہ اور آسٹریلیا کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا۔

 تفصیلات کے مطابق ایک روزہ کرکٹ کے ناک آؤٹ میچ میں جنوبی افریقہ اور آسٹریلیا کی ٹیمیں پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ڈیڑھ بجے بھارتی شہر کولکتہ کے ایڈن گارڈنز کرکٹ سٹیڈیم میں اتریں گی، میگا ایونٹ کے لیگ میچ میں دونوں ٹیمیں ایک بار آمنے سامنے آ چکی ہیں جس میں جنوبی افریقہ نے آسٹریلیا کو 134 رنز سے شکست دی تھی، آج کا میچ جیتنے والی ٹیم فائنل میں بھارت سے ٹکرائے گی۔

  ورلڈ کپ میں دونوں ٹیموں نے 9، 9 میچز کھیلے ہیں جن میں سے جنوبی افریقہ نے 7 میں کامیابی حاصل کی ہے جبکہ آسٹریلیا کی ٹیم بھی 7 میچز جیت چکی اور 2 میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

Ansa Awais

Content Writer