ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سموگ کے بڑھتے سائے ،ائیر پیوریفائر ضرورت یا عیاشی؟

Smog in Lahore
کیپشن: Smog in Lahore
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عبداللہ ندیم ملک: جب حکومتی اقدامات نظر نہ آرہے ہوں  توائیر پیوریفائر مشین ضرورت ہے یا عیاشی ۔ بجلی کا بل علیحدہ دیناپڑےگا اورمشین کی قیمت بھی جیب پر بار ثابت ہوگی ۔ 
ائیرپیوریفائر مشین ہے کیا؟
ائیر پیوریفائر بجلی سے چلنے والی ہوا صاف کرنے کی مشین ہے جو مختلف کمپنیاں مختلف ماڈلز میں فروخت کررہی ہیں۔ یہ بنیادی طور پر دوحصوں پر مشتمل مشین ہے ایک فلٹر اور ایک پنکھا۔  مشین پنکھے کے ذریعے کھینچتی ہے  جو ایک HEPA فلٹر کے ذریعے صاف ہوکر دوبارہ کمرے کی ہوا میں شامل ہوتی ہے۔

کچھ کمپنیاں مزید فلٹرز جیسا کہ چارکول فلٹرز ، گولڈ فلٹرز اور دیگر فلٹرز نصب کرنے کا دعوی کرتی ہیں ۔ جبکہ کئی کمپنیاں مشین میں الٹراوائلٹ ریز کے ذریعے وائرس ختم کرنے کا دعوی کرتی ہیں۔ انٹر نیٹ کنیکٹوٹی جیسی سہولت اور سمارٹ فون ایپ بھی دستیاب ہیں لیکن ا س کے ساتھ ساتھ بل میں اضافہ بھی ہوتا جائے گا۔ سموگ، آلودگی نے جہاں سانس لینا مشکل بنا دیا وہاں یہ مشین اب عیاشی نہیں ضرورت بنتی جارہی ہے۔
کیا ائیرپیوریفائر ضروری ہے؟
فصلوں کے مڈھ کو جلانے سے پیدا ہونے والی آلودگی ، گاڑیوں سے نکلنے والی میتھین، کاربن ڈائی آکسائڈ اور فوسل ایندھن کے جلنے سے پیدا ہونے والی زہریلی گیسوں نے لاہوریوں کا سانس لینا مشکل بنادیا۔ شہریوں میں دمے اور سانس کے مریض بھی ہیں اور معصوم بچے بھی جن کے نرم ونازک پھیپڑے اس زہریلی ہوا سے شدید متاثر ہورہے ہیں۔

ان حالات میں اگر بھاری میڈیکل بلز اور مستقل بیماری سے بچنا ہے تو لگتا ہے کہ مشین ضروری ہے۔گھر کے باہر کی ہوا میں اسموگ کی سطح زیادہ ہوتی ہےلیکن بند گھر میں بھی صورت حال چنداں بہتر نہیں ۔ کورونا وبا کے بعد ورک فرام ہوم  کرنے والوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے اور انہیں  بھی کام کرنے کے لئے ایک بہتر ماحول درکار ہے۔
سی اے ڈی آر
کلین ائیر ڈیلوری ریٹ ایک پیمانہ ہے جس کے ذریعے آپ جان سکیں گے کہ آپ کے  کس کمرے  کی ہوا کس درجے تک آلودہ ہے اور آپ کو کس طاقت کے ائیرپیوریفائر   کی ضرورت ہے ۔ کئی کمپنیا ں ''پولر '' ٹیسٹ بھی کرتی ہیں۔
ائیرپیوریفائر مشین کی قیمت
 ائیرپیوریفائر مختلف کمپنیاں مختلف ماڈلز میں تیار کررہی ہیں اور ان کی قیمتیں 10 ہزار روپے سے ڈیڑھ لاکھ روپے تک ہیں۔آپ نے اگر ائیر پیوریفائر ضروری خریدنا ہے تو پہلے جانچیں کہ آپ کی ضرورت کیا ہے اور آپ کو کس ماڈل کے کس بجٹ تک کی مشین درکار ہے۔

Abdullah Nadeem

کنٹینٹ رائٹر