پاکستان کو 29 سالہ بعد آئی سی سی ایونٹ کی میزبانی مل گئی

 champions trophy
کیپشن: icc champions trophy
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(محمدساجد)پاکستان کو آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کی میزبانی مل گئی، بھارت 2029 میں میزبانی کرے گا۔

آئی سی سی نے اگلے 8 ایونٹس کے میزبانوں کا اعلان کردیا،پاکستان کو 29 سالہ بعد آئی سی سی ایونٹ کی میزبانی مل گئی،پاکستان کو آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کی میزبانی مل گئی،چیمپئنز ٹرافی کی میزبانی پرپی سی بی نے مبارکباد کی پوسٹ کردی،آئی سی سی نے اعلان کرتے کہا کہ  2025کی چیمپئنز ٹرافی پاکستان میں ہوگی۔

1996 کے بعد پہلی بار پاکستان میں کسی عالمی ایونٹ کاانعقاد ہوگا،پاکستان نے آخری بارسری لنکا اور بھارت کے ساتھ مل کے میزبانی کی تھی، آئی سی سی کے اعلان کے مطابق ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 کی میزبانی جنوبی افریقہ اور امریکا کریں گے، بھارت 2029 میں  چیمپئنز ٹرافی کی میزبانی کرے گا۔

دوسری جانب چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ کا کہناتھا کہ آئی سی سی 2025کی میزبانی پاکستان کو ملنااعزاز کی بات ہے۔

آئی سی سی کی جانب سے چیمپئنز ٹرافی کی میزبانی ملنے کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ کو اب میزبان شہروں میں اسٹیڈیم اور دیگر انفراسٹرکچر کو اپ گریڈ کرنا ہو گا.
 
 
 
 
 
 

M .SAJID .KHAN

Content Writer