جوہرٹاؤن میں پولیس نے نجی سکول پر دھاوا بول دیا

جوہرٹاؤن میں پولیس نے نجی سکول پر دھاوا بول دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عرفان ملک)جوہر ٹاون میں پولیس نے کیپس سکول پر دھاوا بول دیا،سکول مینجر پر تشدد کرتے باہر لے گئے، پولیس کارروائی کی فوٹیج منظرعام پر آگئی ۔

تفصیلات کے مطابق محافظ ہی غنڈے بن گئے، جوہر ٹاؤن میں واقع کیپس سکول پر دھاوا بول دیا، سکول کے منیجر پر تشدد کیا جس کی فوٹیج سٹی نیوزنیٹ ورک کو موصول ہوگئی،فوٹیج میں پولیس اہلکاروں نے منیجر کو سڑھیوں سے نیچے اتارا اور منہ پر تھپڑ رسید کرتے باہر لے گئے، واقعہ کی اصل وجہ تاحال معلوم نہیں ہوسکی، پولیس کی اس بدسلوکی اور ناروا رویے پر سکول منیجر جاوید اقبال کا کہناتھا کہ میرے ساتھ ناانصافی کی گئی، بلاجواز مجھ پر تشدد کیا گیا۔

متاثرہ شہری جاوید اقبال کا کہنا ہےکہ تشدد کے واقعہ میں ملوث افراد کے خلاف عدالتی احکامات کے باوجود مقدمہ درج نہ ہوسکا،اعلیٰ حکام انصاف فراہم کریں،انہوں نے ایس پی صدر کو درخواست دے رکھی ہے۔

دائر درخواست میں سکول منیجر   نے کہا کہ سائل بی او آر سوسائٹی جوہرٹاؤن کا رہائشی ہے، کیپس سکول میں منیجر/ پرنسپل کے عہدے پر ڈیوٹی سرانجام دے رہا ہے،گزشتہ روز شام چھ بجے تین نامعلوم زبردستی کیمپس میں داخل ہوئے، پوچھنے پر ایک نے نام ذیشان رانجھا بتایا اپنے آپ کو اے سی ماڈل ٹاؤن ظاہر کیا،ساتھ آنے والے دوپولیس والوں کے بیج اتارے ہوئے تھے،انہوں نے اپنی شناخت چھپائی ہوئی تھی،اس وقت کمپیوٹر کلاس ہورہی تھی، اندرآتے ہی شورشرابا شروع کردیا اور زبردستی اساتذہ کو باہر نکالنا شروع کردیا اور ان کو گندگی گالیاں دیں۔

میرے منع کرنے پر مجھ پرتشدد کیا، ان میں سے ایک کا نام اعظم ہے جس نے میرے بائیں کان اور گردن پر مکے,تھپڑمارے،ملزمان بااثر ہیں کارروائی نہ کرنے کی دھمکیاں دے رہے ہیں اور صلح کے لئے دباؤ ڈال رہے ہیں۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer