انتظامیہ ناکام، ٹرینیں گھنٹوں تاخیر کا شکار

انتظامیہ ناکام، ٹرینیں گھنٹوں تاخیر کا شکار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سعید احمد: ٹرین کا شیڈول بدستور متاثررہا، ریلوے انتظامیہ ٹرینوں کا شیڈول بحال کرنے میں مسلسل ناکام رہی، کراچی اور کوئٹہ سے لاہور آنے والی متعدد ٹرینیں گھنٹوں تاخیر کا شکار رہیں۔  

تفصیلات کے مطابق : کراچی سے آنے والی خیبر میل ایکسپریس 2 گھنٹے 45 منٹ ،گرین لائن ایکسپریس 1 گھنٹہ 30 منٹ تاخیر کا شکار رہیں، تیز گام ایکسپریس 1 گھنٹہ 20 منٹ ،علامہ اقبال ایکسپریس 1 گھنٹہ 55 منٹ، عوام ایکسپریس 2 گھنٹے 10 منٹ ، کراچی ایکسپریس 2 گھنٹے، ملت ایکسپریس 5 گھنٹے ،پاک بزنس ایکسپریس 4 گھنٹے 50 منٹ، فرید ایکسپریس 3 گھنٹے ،جعفر ایکسپریس 2 گھنٹے 15 منٹ،قراقرم ایکسپریس 1 گھنٹہ 35 منٹ ،شاہ حسین ایکسپریس 6 گھنٹے 10 منٹ تاخیر کا شکار رہیں۔

 واضح رہے کہ ،ٹرینیں لیٹ ہونے سے مسافروں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔ مسافر پلیٹ فارم پر بیٹھے ٹرین آنے کے انتظار میں خوار ہوتے رہے۔ دوسری طرف لاہور سے کراچی روانہ ہونے والی دو ٹرینوں کے اوقات کار تبدیل کر دئیے گئے۔

 مزید یہ کہ ڈی سی او ریلوے لاہور شیریں حنا کے مطابق پاک بزنس ایکسپریس شام 4 بجے کی بجائے شام  6بجکر 30 منٹ پر کراچی روانہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا، شاہ حسین ایکسپریس شام 7 بجکر 30 منٹ کی بجائے  رات 12بجے کراچی روانہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔جبکہ ریلوے انتظامیہ مسلسل ٹرینوں کا شیڈول بحال کرنے میں ناکام نظر آرہی ہے۔جبکہ عوام شدید پریشان ہے اور گھنٹوں سٹیشنوں پر گزارنے میں مجبور ہے۔