سٹی42:سابق چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی) نجم سیٹھی کی جانب سے پاکستان کرکٹ بورڈ کو دوسرا قانونی نوٹس بھیج دیا گیا ہے۔
سابق چیئرمین پی سی بی کا کہنا تھا کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی مد میں انہوں نے کوئی پیسہ نہیں لیا، اس سلسلے میں پی سی بی کے پاس کوئی ثبوت نہیں ہے۔
نجم سیٹھی نے لیگل نوٹس پر بورڈ کے جواب پر اپنا جواب در جواب بھجوادیا، نجم سیٹھی نے پی سی بی کے جواب کو یکسر مسترد کردیا، سابق چیئرمین نے بورڈ کے جواب کو جھوٹ کا پلندہ قرار دے دیا۔