ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

فواد حسن فواد کے لاہور میں پلازے کا انکشاف، ریکارڈ نیب کو مل گیا

فواد حسن فواد کے لاہور میں پلازے کا انکشاف، ریکارڈ نیب کو مل گیا
کیپشن: City42 - Fawad Hassan Fawad
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (سعود بٹ) آشیانہ اقبال ہاؤسنگ اسکیم کیس میں گرفتار فواد حسن فواد کے لاہور میں پلازے کاانکشاف،نیب کو ریکارڈ مل گیا۔

تفصیلات کے مطابق نیب نے آشیانہ اقبال ہاؤسنگ اسکیم کیس میں گرفتار فواد حسن فواد کی جائیداد کا ریکارڈ نیب نے ایل ڈی اے سے طلب کر رکھا تھا ،جب ایل ڈی اے نے نیب میں ریکارڈ جمع کروایا تو اس میں انکشاف ہوا کہ فواد حسن فواد کے نام پر  لاہور میں ایک پلازہ بھی موجود ہے۔

واضح رہے کہ نیب لاہور نے 5 جولائی کوبروز جمعرات سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کے پرسنل سیکرٹری فواد حسن فواد کو آشیانہ اقبال ہاؤسنگ اسکیم کیس میں بیان ریکارڈ کرانے کے لیے طلب کیا تھا جہاں بیان کےبعد انہیں باقاعدہ گرفتار کرلیا گیاتھا۔ فواد حسن فواد تاحال نیب کی حراست میں ہیں۔

Sughra Afzal

Content Writer