لیسکو نےبجلی چوروں سے چھٹکارہ پانے کیلئے نیا منصوبہ تیار کرلیا

 لیسکو نےبجلی چوروں سے چھٹکارہ پانے کیلئے نیا منصوبہ تیار کرلیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

شاہد سپرا) لیسکو نے شہر کو بجلی چوری سے پاک کرنے کا منصوبہ تیار کر لیا ہے۔ ایک ارب روپے کی لاگت سے ایل ٹی لائنز کو "ایریل بنڈل کیبل" سے تبدیل کرنے پر کام شروع کر دیا گیا۔

لیسکو کے پورے ریجن کو بجلی چوری سے پاک کرنے کے میگا پراجیکٹ پر کام شروع کر دیا گیا ہے۔ تبدیل ہونے والی اے بی سی کیبل پر کنڈا نہیں لگا یا جا سکے گا۔ کمپنی نے مذکورہ پراجیکٹ کے لئے شہر میں ہائی لاسز ایریا میں کام شروع کیا ہے، بجلی چور علاقوں میں ابتدائی طور پر نئی کیبل بچھائی جائیں گی۔

شہر کے مضافاتی علاقے چوہنگ، مانگا منڈی، کاہنہ، رائیونڈ، جیا بگا، منہالہ، واہگہ، جلو موڑ، شاہدرہ اور دریائے راوی کنارے تمام علاقوں میں کیبل کو تبدیل کیا جائیگا، کمپنی میگا پراجیکٹ پر ایک ارب روپے اخراجات برداشت کرے گی۔

Sughra Afzal

Content Writer