سٹی 42: عیدالاضحیٰ کےدوران عوامی تحفظ،ٹریفک روانی برقراررکھنےکیلئےفیصلہ کرلیا ۔
ترجمان کے مطابق موٹرویزپرجانوروں سےلدی گاڑیوں کےداخلےپرمکمل پابندی عائدکردی گئی ۔اوورلوڈاورغیرفٹ گاڑیاں حادثات کاباعث بن سکتی ہیں،جانوروں سےلدی گاڑیوں کومتبادل،محفوظ راستوں پرمنتقل کیاجائیگا،ماضی میں ایسی گاڑیوں سےموٹرویزپرمتعددحادثات پیش آچکےہیں۔
پنجاب پولیس کوانٹری پوائنٹس پرچیک پوسٹس قائم کرنےکی ہدایت کی گئی ۔ مویشی منڈیوں اورانٹرچینجزکےقریب غیرقانونی پارکنگ پرکارروائی کاحکم دیا ۔
ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پرکارروائی ہوگی۔پابندی کامقصدموٹرویزپرٹریفک روانی برقراررکھناہے
Stay tuned with 24 News HD Android App