ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

غزالی سلیم بٹ پارکس اینڈ پارٹی کلچر ایجنسی لاہور کے چئیرمین مقرر

غزالی سلیم بٹ پارکس اینڈ پارٹی کلچر ایجنسی لاہور کے چئیرمین مقرر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: پنجاب حکومت نےرکن پنجاب اسمبلی غزالی سلیم بٹ  کو   پارکس اینڈ پارٹی کلچر ایجنسی لاہور  کا چئیرمین مقرر کر دیا۔ 

 وزیراعلیٰ پنجاب کی منظوری سے  ہارٹی کلچر ایجنسی لاہور کے چیئرمین غزالی سلیم بٹ کے تقرر کا  نوٹیفکیشن جاری کردیاگیا  ہے۔
تمام متعلقہ محکموں کو عملدرآمد اور آگاہی کی ہدایت کردی گئی ہے۔ غزالی سلیم بٹ   لاہور کے علاقے شاہدرہ اور شادباغ سے ایم پی اے (MPA) منتخب ہوئے۔ 
عام انتخابات 2024 میں وہ مسلم لیگ (ن) کے ٹکٹ پر حلقہ PP-146 (لاہور-II) سے ممبر صوبائی اسمبلی منتخب ہوئے۔ ا س سے قبل وہ 2013 اور 2018 کے عام انتخابات میں بھی اسی بیلٹ (سابقہ حلقہ جات پی پی-138 اور پی پی-145) سے منتخب ہو چکے ہیں۔ ان کا شمار لاہور میں مسلم لیگ نون کے سب سے متحرک سیاستدانوں میں ہوتا ہے۔