سٹی 42: وزیر اعظم شہباز شریف ، وزیر اعلیٰ مریم نواز اور سینئر سیاستدان شرجیل میمن نے الطاف حسن قریشی کی وفات پر اظہار افسوس کیا
وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے معروف صحافی و اردو ڈائجسٹ کے بانی الطاف حسن قریشی کے انتقال پر اظہار افسوس کیا ۔وزیرِ اعظم نے الطاف حسن قریشی کیلئے دعائے مغفرت اور انکے اہل خانہ کیلئے صبر کی دعا کی ۔
وزیرِ اعظم نے کہا الطاف حسن قریشی کے انتقال سے صحافت کے شعبے میں ایسا خلاء پیدا ہوگیا ہے جو شاید ہی کبھی پُر ہوسکے. الطاف حسن قریشی کی صحافت کی دنیا میں بے پایاں خدمات کو رہتی دنیا تک یاد رکھا جائے گا.
وزیرِ اعلیٰ مریم نواز شریف نے معروف بزرگ صحافی و اردو ڈائجسٹ کے مدیرالطاف حسین قریشی کے انتقال پر اظہار افسوس کیا
وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے معروف بزرگ صحافی و اردو ڈائجسٹ کے مدیرالطاف حسین قریشی کے انتقال پر اظہار افسوس کیاہے-وزیرِ اعلیٰ مریم نواز شریف نے الطاف حسین قریشی کے اہل خانہ سے اظہار ہمدردی کیا اور کہا کہ الطاف حسین قریشی کی صحافتی خدمات ناقابل فراموش ہیں۔الطاف حسین قریشی صاحب طرز ادیب، نثر نگار اور کالم نویس تھے، اردو صحافت میں ان کاخلا مدتوں پورا نہیں ہو گا۔
سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کا ممتاز صحافی و دانشور الطاف حسن قریشی کے انتقال پر اظہار تعزیت کی ۔ شرجیل انعام میمن نے الطاف حسن قریشی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا دکھ کی اس گھڑی میں مرحوم الطاف حسن قریشی کے لواحقین کے ساتھ ہیں، الطاف حسن قریشی نظریاتی صحافت کے معمار تھے،الطاف حسن قریشی نے صحافت، ادب اور فکری شعور کے میدان میں جو خدمات انجام دیں، وہ ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی، مرحوم الطاف حسن قریشی کی وفات صحافت اور فکری حلقوں کے لیے ناقابلِ تلافی نقصان ہے، اللہ تعالیٰ مرحوم الطاف حسن قریشی کی مغفرت اور اہلِ خانہ کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔ آمین، شرجیل انعام میمن
۔