ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

موٹر سائیکل چلانے والوں کو ریلیف،خیبرپختونخوا حکومت شہریوں سے ہاتھ کر گئی

موٹر سائیکل چلانے والوں کو ریلیف،خیبرپختونخوا حکومت شہریوں سے ہاتھ کر گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: خیبرپختونخوا میں موٹر سائیکل چلانے والوں کو پٹرول کی مد میں ریلیف دینے کا معاملہ پر خیبرپختونخوا حکومت نے 22 سو روپے کی جگہ شہری کو صرف 100 روپے ارسال کیے۔

 واضح رہے حکومت نے 16 لاکھ موٹر سائیکل صارفین کو 22 سو روپے دینے کا اعلان کیا تھا جس میں حکومت نے احساس موٹر سائیکل ریلیف کے لیے 3 ارب روپے بھی مختص کئے تھے۔

 دستاویز کے مطابق اب تک صرف 17 ہزار 658 افراد نے ہی رجسٹریشن کی ہے، جس میں 17 ہزار 658 افراد میں صرف 8 ہزار 515 افراد کی منظوری دی گئی۔

 حکام کے مطابق 5 ہزار سے زائد افراد کو پٹرول کی مد میں رقم جاری کی گئی ہے علاوہ ازیں جس صارف کو 100 روپے ملے ہےاس کی جانچ پڑتال کی جارہی ہے۔