ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور پولیس فرنٹ ڈیسک پر رواں سال 2 لاکھ 12 ہزار سے زائد درخواستیں موصول، 56 ہزار مقدمات درج

لاہور پولیس فرنٹ ڈیسک پر رواں سال 2 لاکھ 12 ہزار سے زائد درخواستیں موصول، 56 ہزار مقدمات درج
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عرفان ملک: لاہور پولیس کے فرنٹ ڈیسک پر رواں سال اب تک 2 لاکھ 12 ہزار سے زائد درخواستیں موصول ہوئیں درخواستوں میں سے ایک لاکھ 44 ہزار پر کارروائی مکمل کی جا چکی ہے۔

ترجمان پولیس کا کہنا ہے کہ معمولی نوعیت کی 67 ہزار 556 درخواستیں ضابطے کی کارروائی کے بعد داخل دفتر کی گئیں جبکہ شہریوں کی جانب سے جمع کرائی گئی ایک ہزار 652 درخواستوں پر کارروائی جاری ہے۔

لاہور پولیس کے مطابق 56 ہزار سے زائد درخواستوں پر مقدمات درج کیے گئے جبکہ شہریوں کی گمشدگی رپورٹس سے متعلق 88 ہزار 105 درخواستوں پر بروقت کارروائی عمل میں لائی گئی۔

سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ نے ہدایت کی ہے کہ عوامی شکایات کو ایس او پیز کے مطابق مقررہ ٹائم فریم کے اندر حل کیا جائے۔