اویس کیانی :پٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کے بعد مٹی کے تیل کی قیمت میں بھی کمی کر دی گئی ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق مٹی کے تیل کی قیمت میں 7 روپے 23 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے، جس کے بعد نئی قیمت 311 روپے 73 پیسے فی لیٹر مقرر ہو گئی ہے۔ اس سے قبل مٹی کے تیل کی قیمت 318 روپے 96 پیسے فی لیٹر تھی۔
حکومتی نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ قیمت میں کمی کا اطلاق آج سے ہوگا۔
واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے بھی مٹی کے تیل کی قیمت میں 41 روپے 80 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی تھی، جس کے بعد ایک بار پھر معمولی ریلیف دیا گیا ہے۔