ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شہر قائدمیں مارکیٹوں پر وقت کی پابندیاں ختم،نوٹیفیکیشن جاری

شہر قائدمیں مارکیٹوں پر وقت کی پابندیاں ختم،نوٹیفیکیشن جاری
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: سندھ حکومت نے تاجر برادری کا مطالبہ تسلیم کرتے ہوئے شہر قائد میں مارکیٹوں اور تجارتی مراکز پر وقت سے متعلق عائد پابندیاں ختم کردیں۔
 حکومت کی جانب سے جاری کئے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق شاپنگ سینٹرز، ہوٹلز، ریسٹورنٹس اور شادی ہالز کے اوقات کار پر عائد پابندیاں بھی واپس لے لی گئی ہیں۔
کفایت شعاری پالیسی کا نوٹیفکیشن واپس لے لیا گیاہے اس کے بعد اب مارکیٹیں معمول کے اوقات کے مطابق کھلیں گی۔
نوٹیفکیشن کے مطابق کفایت شعاری پالیسی کے تحت گزشتہ ماہ جاری کیا گیا حکم نامہ منسوخ کردیا گیا ہے جس کے بعد تمام دکانیں، مارکیٹیں اور شاپنگ مالز معمول کے اوقات کے مطابق کام کریں گے۔

 تاجر برادری نے حکومتی فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے اسے کاروباری سرگرمیوں اور عیدالاضحیٰ سے قبل تجارتی ماحول کیلئے مثبت قدم قرار دیا ہے۔