سٹی 42 : پنجاب کے گورنر سردار سلیم حیدر نے کہا ہے کہ آج پوری قوم یومِ تشکر منا رہی ہے، میں فوج کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔
گورنر سردار سلیم حیدر نے یومِ تشکر کے موقع پر مزارِ اقبال کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کے پاس وسائل ہم سے زیادہ ہیں لیکن پھر بھی ایمان کی طاقت سے ہم نے شکست د۔ انہوں نے کہا کہ ہم کبھی جنگ نہیں چاہتے ہم پُر امن لوگ ہیں۔
سردار سلیم حیدر نے کہا کہ آج کا بڑا عظیم دن ہے اللّٰہ نے ایک بہت بڑی فتح دی۔ افواجِ پاکستان نے پوری قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا۔