ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیراعلیٰ مراد علی شاہ کا شہداء کے ورثاء کیلئے 1 کروڑ، زخمیوں کیلئے 10 لاکھ روپے کا اعلان

وزیراعلیٰ مراد علی شاہ کا شہداء کے ورثاء کیلئے 1 کروڑ، زخمیوں کیلئے 10 لاکھ روپے کا اعلان

ویب ڈیسک : سندھ  کے وزیراعلیٰ کی جانب سے بھارتی بزدلانہ جارحیت کے نتیجے میں شہید ہونے والوں کے ورثاء کیلئے ایک کروڑ اور زخمیوں کیلئے 10 لاکھ روپے فی کس امداد کا اعلان کیا گیا ہے۔

آپریشن بنیان مرصوص میں کامیابی پر یوم تشکر کے حوالے سے سندھ سیکریٹریٹ میں پرچم کشائی کی تقریب ہوئی۔ پروقار تقریب میں وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے پرچم کشائی کی۔ صوبائی وزرا، مشیران، معاونین خصوصی، چیف سیکریٹری و دیگر افسران بھی تقریب میں شریک ہوئے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے اس موقع پر بھارتی بزدلانہ جارحیت کے نتیجے میں شہید ہونے والوں کے ورثاء کیلئے ایک کروڑ اور زخمیوں کیلئے 10 لاکھ روپے فی کس امداد کا اعلان کردیا۔ 

وزیراعلیٰ مراد علی شاہ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے جوانوں نے بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا، مادرِ وطن کا دفاع ہر پاکستانی کا اولین فریضہ ہے اور وطن کی عزت پر کوئی سمجھوتا نہیں ہوگا۔ 

انہوں نے سندھ کے عوام کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ وہ یوم تشکر منائیں اور شہدا کیلئے دعا کریں، اللّٰہ تعالیٰ نے جو فتح ہمیں دی ہے اس کامیابی کو ملک کی بہتری کے لیے استعمال کریں۔