سٹی 42 : ڈی سی و ایڈمنسٹریٹر لاہور سید موسی نے کہا ہے کہ بھارتی جارحیت کا پاک افواج نے منہ توڑ جواب دیا ۔
ڈی سی و ایڈمنسٹریٹر لاہور سید موسی رضا نے سٹی 42سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاک افواج نے دشمن کو ناکوں چنے چبوائے، دشمن ہمارے ملک کو میلی آنکھ سے دیکھے یہ کسی صورت برداشت نہیں ۔ انہوں نے کہاکہ بھارتی جارحیت کا پاک افواج نے منہ توڑ جواب دیا ۔
ڈی سی سید موسیٰ رضا نے کہا کہ ہمارے جوان ملک و قوم کی حفاظت کے لیئے جان نچھاور کرتے ہیں، ملکی بقا کیلئے جان دینے والےشہید ، غازیوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔