سی پیک روٹ پر چینی قافلے کو نشانہ بنانےوالی خودکش بمبارخاتون گرفتار,تہلکہ خیز انکشافات

سی پیک روٹ پر چینی قافلے کو نشانہ بنانےوالی خودکش بمبارخاتون گرفتار,تہلکہ خیز انکشافات
کیپشن: Suicide Bomber
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:محکمۂ انسدادِ دہشت گردی ( سی ٹی ڈی) نے خودکش بمبارخاتون کو گرفتار کرلیا ، خاتون سی پیک روٹ پر چینی قافلہ کو نشانہ بنانا چاہتی تھی۔

تفصیلات کے مطابق تربت سی ٹی ڈی اوروومن پولیس نے ہوشاب میں چھاپہ مارا اور چھاپے کے دوران خودکش بمبارخاتون کو گرفتار کرکے دھماکاخیز مواد ڈیٹونیٹر برآمد کرلیا۔

سی ٹی ڈی نے بتایا کہ خاتون کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے، خاتون سی پیک روٹ پر چینی قافلہ کو نشانہ بنانا جاہتی تھی۔ خودکش بمبارخاتون کے نیٹ ورک کو پکڑنے کے لیے چھاپوں کاسلسلہ جاری ہے ، سی ٹی ڈی نے بتایا کہ خاتون کا تعلق اسی گروپ سے ہے جس نے جامعہ کراچی میں حملہ کیا تھا۔

یاد رہے جامعہ کراچی کے اندر ایک خاتون نے خود کش دھماکے کے ذریعے چینی باشندوں کی وین کو نشانہ بنایا تھا ، جس کے نتیجے میں 3 چینی باشندوں سمیت 4 افراد ہلاک اور 3 زخمی ہوگئے تھے۔

ترجمان جامعہ کراچی کے مطابق دھماکے میں کنفیوشس انسٹیٹیوٹ کے ڈائریکٹر ہوانگ گیوپنگ سمیت خواتین اساتذہ ڈنگ میوپنگ اور چن سا ہلاک ہوئی جب کہ ایک پاکستانی ڈرائیور خالد بھی مرنے والوں میں شامل تھے۔