فوری انتخابات ،نگراں حکومت پر مشاورت،وزیراعظم کی اتحادیوں کیساتھ اہم بیٹھک آج ہو گی

فوری انتخابات ،نگراں حکومت پر مشاورت،وزیراعظم کی اتحادیوں کیساتھ اہم بیٹھک آج ہو گی
کیپشن: Shahbaz Sharif
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : فوری انتخابات اور نگراں حکومت پر مشاورت، وزیراعظم کی اتحادی جماعتوں کے قائدین سے ملاقات آج ہوگی۔

وزیراعظم شہباز شریف مخلوط حکومت میں شامل اتحادی جماعتوں کے قائدین سے آج ملاقاتیں کریں گے، جس میں فوری انتخابات اور نگراں حکومت کے معاملے پر مشاورت کی جائے گی اور حکومتی مستقبل کے حوالے سے تبادلۂ خیال کیا جائے گا۔

وزیراعظم شہبا ز شریف کی ایم کیو ایم کے سینئر رہنما خالد مقبول صدیقی سے دن 12 بج کر .30 منٹ پر ہوگی جبکہ جمیعت علما اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے شام ساڑھے چار بجے اور پی پی کے شریک چیئرمین آصف زرداری سے شام 6 بج کر 15 منٹ پر ملاقات ہوگی۔

وزیراعظم تینوں بڑی جماعتوں کے قائدین کو دورہ لندن پر اعتماد میں لیں گے اور موجودہ سیاسی و ملکی صورت حال پر تبادلہ خیال کریں گے، تینوں بڑی اتحادی جماعتوں کے قائدین سے ملاقاتوں کے بعد وزیراعظم شہباز شریف حکومت کے مستقبل کا فیصلہ منگل کو کریں گے۔