پنجاب حکومت نے بجٹ سازی کیلئے عوام سے بھی رائے مانگ لی

پنجاب حکومت نے بجٹ سازی کیلئے عوام سے بھی رائے مانگ لی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

مال روڈ(علی رامے) پنجاب حکومت نے بجٹ سازی کیلئے عوام سے بھی رائے مانگ لی۔شہری ای میل یا پوسٹل سروس کے ذریعے اپنی رائے دے سکتے ہیں۔

 نئے مالی سال کے بجٹ کی تیاری کے لیے پنجاب حکومت نے اشتہار جار ی کردیا، اشتہار میں عوام سے پوچھا گیا ہے کہ پنجاب حکومت کن کن شعبوں میں اخراجات کرے؟عوام کو معاشی بحالی ،سماجی تحفظ ،سرمایہ کاری کے مواقعوں پر آپشنز دی گئی ہیں جبکہ روزگار کے مواقع، حفظان صحت، علاج معالجہ اور ماحولیاتی تحفظ کی آپشنزبھی اشتہار میں موجود ہیں، شہری اپنی تجاویز محکمہ خزانہ کے ڈپٹی سیکرٹری بجٹ کو ای میل یا پوسٹل سروس کے ذریعے  بھجواسکتے ہیں۔

دوسری جانب پنجاب حکومت کی جانب سے ترقیاتی بجٹ کی تیاری پر نئی گائیڈ لائن جاری کردی گئی، رواں سال منظور نہ ہونے والے منصوبے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں شامل نہیں ہوں گے۔

 پی اینڈ ڈی حکام کے مطابق محدود ترقیاتی منصوبوں کو نئے مالی سال کے ترقیاتی بجٹ میں شامل کیا جائے گا، جن منصوبوں پر بجٹ دس فیصد سے کم خرچ ہوا انہیں شامل نہیں کیا جائے گا، دس فیصد اور بیس فیصد کے درمیان فنڈز خرچ کرنے والی اسکیموں کو محدود کردیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق پنجاب حکومت کو رواں سال محصولات کی مد میں کمی کے باعث بجٹ بنانے میں شدید مشکلات کا سامنا ہے، پنجاب کے پاس ترقیاتی بجٹ کی مد میں صرف 130 ارب روپے موجود ہیں، جن میں سے 90 ارب روپے بین الاقوامی ایجنسیوں کے تعاون سے جاری منصوبوں میں لازمی لگائے جانے ہیں، بقیہ 40 ارب سے تمام محکموں کو کیسے فنڈنگ کی جائے گی اس پر پالیسی بنائی جارہی ہے۔

ذرائع کے مطابق محکمہ خزانہ پنجاب نےصوبائی محکموں سےترقیاتی بجٹ کا حجم مانگ لیا، پی اینڈ ڈی بورڈ کو پچیس مئی تک پنجاب کےترقیاتی بجٹ کا ڈرافٹ پیش کرنے کا ہدایت نامہ جاری کردیا گیا، پی اینڈ ڈی بورڈ پیرسے ترقیاتی بجٹ کی باقاعدہ کانٹ چھانٹ کرےگا، پی اینڈ ڈی بورڈ سےترقیاتی بجٹ کا ڈارفٹ لے کر محکمہ خزانہ پنجاب حتمی حجم دےگا۔

واضح رہے کہ 20 اپریل 2020 کو پنجاب اسمبلی نے اپنے سالانہ بجٹ میں 31 کروڑ روپے کی کمی کردی تھی، پنجاب اسمبلی نے یہ کمی کورونا وائرس کی وجہ سے کی تھی۔

Sughra Afzal

Content Writer