سٹی 42 : پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان شاہین آفریدی نے بنگلا دیش کے خلاف ون ڈے سیریز کے تیسرے اور آخری میچ میں شکست کے بعد بیان سامنے آگیا۔
شاہین آفریدی نے میچ کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ٹیم کی کارکردگی توقع کے مطابق نہ رہ سکی، خاص طور پر بیٹنگ لائن بہت کمزور دکھائی دی جس کی وجہ سے سیریز جیتنے میں ناکامی ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ ٹیم نے کھیل کے اہم لمحات میں صورتحال کو قابو میں نہ رکھا اور کئی مواقع ضائع ہوئے جس کی وجہ سے سیریز بنگلا دیش کے ہاتھوں گنوا دی گئی۔
انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ ٹیم ابھی ترقی کے مراحل میں ہے اور آئندہ مقابلوں کے لیے تجربہ حاصل کرنا ضروری ہے۔