فاران یامین:ایس پی کینٹ اختر نواز کی ہدایت پر پتنگ بازی کے خلاف کریک ڈاؤن تیز کر دیا گیا ہے اور پتنگ بازوں کے گرد گھیرا تنگ کر دیا گیا ہے۔
ایس ایچ او شمالی چھاؤنی طیب فاروق نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کارروائیاں کرتے ہوئے 14 پتنگ بازوں کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزمان میں افضل، عامر، ذوالقرنین، رمضان، ذیشان، سیموئل سمیت دیگر شامل ہیں۔
پولیس کے مطابق ملزمان کو پتنگ بازی کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پتنگوں اور ڈور سمیت گرفتار کیا گیا۔
ایس پی کینٹ اختر نواز کے مطابق ملزمان کے قبضے سے پتنگیں اور خطرناک کیمیکل ڈور بھی برآمد کی گئی ہے۔
گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر لیے گئے ہیں جبکہ مزید تفتیش کے لیے انہیں انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا گیا ہے۔