سٹی 42 : گولارچی میں زمین کے تنازع پر 2 گروپوں میں فائرنگ سے 5 افراد جاں بحق اور 7 زخمی ہوگئے۔
پولیس کے مطابق واقعہ کھورواہ کے گاؤں انگارو خاصخیلی میں ہوا ، جہاں راہیماں اور خاصخیلی برادری کے افراد میں تلخ کلامی کے بعد جھگڑا ہوگیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ، لاٹھیوں اور کلہاڑیاں لگنے سے 5 افراد دم توڑ گئے جبکہ 7 افراد زخمی ہوئے۔
اطلاع ملنے پر پولیس کی نفری علاقے میں پہنچ گئی، جس کے بعد زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا، جبکہ پولیس نے ملزمان کی گرفتاری کے لیے کارروائیاں شروع کردیں۔
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے نوٹس لے کر رپورٹ طلب کرلی۔