دہشتگردوں سے مقابلہ میں شہید ہونے والے  پاک فوج کے سات جانثار اہلکاروں کے جنازے  پڑھا دیئے گئے

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: شمالی وزیرستان میں 16 مارچ  کو دہشتگردوں کے حملے کو پسپا کرتے ہوۓ  شہید ہونے والے پاک فوج کے سات جانثاروں کی نماز جنازہ بنوں کینٹ میں ادا کر دی گئی۔

آئی ایس پی آر کی اطلاع کے مطابق لیفٹینٹ کرنل سید کاشف علی (سکنہ کراچی) ، کیپٹن محمد احمد بدر (سکنہ تلہ گنگ)، حوالدار صابر (سکنہ خیبر)، نائیک خورشید (سکنہ لکی مروت)، سپاہی ناصر (سکنہ پشاور)، سپاہی راجہ (سکنہ کوہاٹ)، اور سپاہی سجاد (سکنہ ایبٹ آباد) کی نماز جنازہ بنوں کینٹ میںفوجی اعزاز کے ساتھ  ادا کی گئی 

سات شہدا کی نماز جنازہ کے بعد ان کے جسد خاکی ان کے کے آبائی علاقوں  میں روانہ کر دیئے گئے جہاں انہیں اہل خانہ، علاقہ کے عوام اور فوجی دستوں کی موجودگی میں پورے فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کیا جاۓ گا ۔

 جنرل آفیسر کمانڈنگ میجر جنرل انجم ریاض سمیت بڑی تعداد میں عسکری اور سول حکام جنازے میں شریک ہوئے ۔

آئی ایس پی آر نے سات شہدا کے جنازے اٹھائے جانے پر اپنے پریس ریلیز میں کہا ہے کہ پاک فوج وطن عزیز کے دفاع کیلئے خون کے آخری قطرے تک اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرتی رہے گی۔