پیسے کا لالچ ، باپ کا بیٹے پر قاتلانہ حملہ

پیسے کا لالچ ، باپ کا بیٹے پر قاتلانہ حملہ

سٹی 42: چوہنگ کے علاقہ میں باپ کا بیٹے کو گولی مارنے کا معاملہ, واقعہ کا مقدمہ ملزم والد کے خلاف تھانہ چوہنگ میں درج کر لیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پولیس نے مقدمہ زخمی بیٹے مجاہد سیف اللہ کی مدعیت میں درج کیا گیا ، ایف آئی آرمیں بیٹے نے موقف اختیار کیا کہ میرا جائیداد میں اسی کروڑ روپے کی مالیت کا حصہ بنتا ہے

جبکہ والد نے میری والدہ کو طلاق دے دی ہے اور ہمیں حصہ نہیں دے رہا ،حصہ مانگنے گیا تو والد نے فائر مار کر زخمی کیا۔

باپ کی فائرنگ سے زخمی ہونے والے بیٹے مجاہد کو جناح ہسپتال منتقل کیا گیا تھا،طبی امداد کے بعد مجاہد کو ہسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا ہے جبکہ ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں ۔