ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اندرون شہر لاہور منصوبے کیلئے 17 ارب97 کروڑ کا خطیر بجٹ مختص

اندرون شہر لاہور منصوبے کیلئے 17 ارب97 کروڑ کا خطیر بجٹ مختص
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( سٹی42) وزیراعلی کے اندرون شہر لاہور منصوبے کے لئے 56 ارب کے منظور شدہ پراجیکٹس کے لئے 17 ارب97 کروڑ کا خطیر بجٹ مختص کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق سپائس مارکیٹ دہلی گیٹ کے لئے9 کروڑ 90 لاکھ مختص کر دیئے گئے ہیں ، جبکہ شاہدرہ کمپلیکس فیز ٹو کے لیے 7 کروڑ 90 لاکھ  اور لاہور قلعہ بحالی کے لئے 3 کروڑ 60لاکھ مختص کئے گئے ہیں

بجٹ میں شالیمار گارڈن کے لیے 70کروڑ ، اولڈ اور اندرون والڈ سٹی سیوریج کے لئے 60کروڑ مختص کئے گئے ہیں، جبکہ نیو انارکلی ، پرانی انارکلی پان مارکیٹ بحالی کے لئے 5 کروڑ 90لاکھ  اور ٹولنٹن مارکیٹ بحالی کے لئے 5 کروڑ 80 لاکھ مختص کئے گئے ہیں۔نیلا گنبد ، ایونگ ہال پاک ٹی ہاوس اطراف بحالی کے لئے 59 کروڑ  اور نیلا گنبد پارکنگ پلازے کے لئے 75کروڑ مختص کردئیے گئے ہیں۔

صوبائی بجٹ میں اندرون شہر کے سیوریج سسٹم کے لئے ایک ارب 10 کروڑ مختص،شیرانوالہ پارکنگ پلازے کے لئے ایک ارب 60کروڑ مختص،موچی گیٹ پارکنگ پلازے کے لیے ایک ارب 85 کروڑ مختص  کئے گئے ہیں، اس کے علاوہ ٹیکسالی گیٹ پارکنگ کے لئے2 ارب ، ٹولنٹن مارکیٹ پارکنگ کے لئے 8 کروڑ مختص کئے گئے ہیں۔