ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

آزاد کشمیر میں سڑکوں پر رکاوٹیں ریاست نے نہیں انتشاری ٹولے نے رکھی ہیں

 آزاد کشمیر میں سڑکوں پر رکاوٹیں ریاست نے نہیں انتشاری ٹولے نے رکھی ہیں
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی 42) آزاد کشمیر میں سڑکوں پر رکاوٹیں ریاست نے نہیں انتشاری ٹولے نے رکھی ہیں، انتشاری ٹولے نے ریاست کے خلاف ہتھیار اٹھائے، نام نہاد ایکشن کمیٹی بتدریج عوام کے سامنے ایکسپوز ہوئی ہے، ہم جانتے ہیں کہ انتشاری ٹولے کی آزاد کشمیر میں کیا پلاننگ ہے۔

سیکورٹی ذرائع  کے مطابق آزاد کشمیر کے عوام کے سامنے اصل صورتحال واضح ہوتی جا رہی ہے،  ہم جانتے ہیں کہ کون انہیں دوسری جانب کے راستے کھولنے کا کہہ رہا ہے،ریاست کو آزاد کشمیر کی صورتحال کے حوالے سے کوئی جلدی نہیں ہے، آزاد کشمیر سیاسی طور پر متحرک خطہ ہے، مقبوضہ کشمیر کے عوام کہتے ہیں کہ ہم پاکستانی ہیں اور پاکستان ہمارا ہے۔