ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب ویمن ڈویلپمنٹ کیلئے 2 ارب 50 کروڑ روپے کے فنڈز مختص

پنجاب ویمن ڈویلپمنٹ کیلئے 2 ارب 50 کروڑ روپے کے فنڈز مختص
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: محکمہ ویمن ڈویلپمنٹ پنجاب کے لیے مالی سال 2026-27 میں 2 ارب 50 کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں، جس کا مقصد خواتین کی معاشی خودمختاری، تحفظ اور روزگار کے مواقع میں اضافہ کرنا ہے۔

ورکنگ ویمن ہاسٹل گجرات کی تعمیر نو کے منصوبے کیلئے 17 کروڑ 38 لاکھ روپے جبکہ سیف ہوم ریچ پروگرام کیلئے 5 کروڑ 77 لاکھ روپے مختص کیے گئے ہیں جبکہ ویمن ڈویلپمنٹ کی ڈیجیٹائزیشن کیلئے 5 کروڑ 88 لاکھ روپے رکھے گئے ہیں۔

بجٹ میں خواتین کی معاشی خودمختاری اور ٹیکسٹائل سیکٹر میں روزگار کے فروغ کیلئے 16 کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں  اسی طرح پنجاب بھر میں بزنس انکیوبیشن سینٹرز کے قیام کیلئے 3 کروڑ 97 لاکھ روپے رکھے گئے ہیں۔

پنجاب میں ڈے کیئر سینٹرز کے قیام کے بڑے منصوبے کیلئے ایک ارب روپے مختص کیے گئے ہیں اور  آئندہ مالی سال کیلئے اس مد میں 31 کروڑ 7 لاکھ روپے جاری کیے جائیں گے جبکہ ویمنز ایمپاورمنٹ تھرو کمیونیکیشن اینڈ انٹرپرائز (WECE) منصوبے کی مجموعی لاگت 85 کروڑ روپے ہے، جس کیلئے آئندہ مالی سال میں 9 کروڑ 77 لاکھ روپے مختص کیے گئے ہیں۔

محکمہ کے مطابق بجٹ میں خواتین کے معاشی استحکام، کاروباری مواقع، ڈے کیئر سہولیات اور تحفظ سے متعلق منصوبوں کو ترجیح دی گئی ہے۔