سٹی 42: پنجاب اسمبلی، ایپکا ملازمین کا احتجاج جاری ہے ۔
پنجاب اسمبلی کے باہر ایپکا ملازمین کا احتجاج و دھرنا جاری ہے ۔ ایپکا ملازمین نے فیصل چوک کو چاروں اطراف سے بند کردیا۔
سی ٹی او لاہور نے ایمبولینس اور ایمرجنسی گاڑیوں کےلئے راستہ کلئیر رکھنے کا حکم دیا۔ سی ٹی او لاہور کے حکم پر ڈی ایس پی کینٹ اور ڈی ایس پی مغلپورہ موجود ہیں ۔
سی ٹی او لاہور کے مطابق ریگل چوک سے تمام ٹریفک کو قادری چوک اور صفانوالہ چوک بھجوایا جارہا ہے، شملہ پہاڑی سے مال روڈ جانیوالی ٹریفک کو فلیٹی چوک سے آواری چوک بجھوایا جارہا ہے، قادری چوک سے تمام ٹریفک کو ریگل چوک ،چائنہ چوک بجھوایا جارہا ہے، ریگل چوک، قادری چوک، فلیٹی چوک اور الحمراء ہال چوک سے مکمل ڈائیورشن ہے، شہری مزید راہنمائی اور مدد کےلئے ہیلپ لائن 15 پر کال کر سکتے ہیں، راستہ ایپ اور راستہ ایف ایم سے شہریوں کو لمحہ بہ لمحہ آگاہ رکھا جارہا ہے