ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب اسمبلی بجٹ اجلاس جاری، سکیورٹی سخت، وزیراعلیٰ ایوان میں موجود

پنجاب اسمبلی بجٹ اجلاس جاری، سکیورٹی سخت، وزیراعلیٰ ایوان میں موجود
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42:  پنجاب اسمبلی بجٹ اجلاس جاری، سکیورٹی سخت ، مریم نواز ایوان  میں پہنچ گئیں ۔ سپیکر   ملک احمد خان کی صدارت میں  بجٹ اجلاس کا آغاز ہوگیا ہے ۔
ترجمان ڈی آئی جی آپریشنز کے مطابق اسمبلی کے اطراف 254پولیس اہلکار سکیورٹی کےلیے تعینات ہیں ۔ 20 خواتین اہلکار، 2 ایس ڈی پی اوز، 9 ایس ایچ اوز بھی ڈیوٹی پر مامور ہیں ۔ 
ایس ایس پی آپریشنز، متعلقہ ایس پی و دیگر افسران خود نگرانی کر رہے ہیں۔ اسمبلی کی عمارت کے اندر اور باہر مکمل سیکیورٹی کور فراہم کیا گیا ہے، ملحقہ شاہراہوں کی کیمروں سے مسلسل مانیٹرنگ جاری ہے۔داخلی و خارجی راستوں پر پولیس کی کڑی نگرانی کی جا رہی ہے.داخلی و خارجی راستوں پر کمانڈوز اور سادہ لباس اہلکار تعینات ہیں، 
بجٹ اجلاس کے لیے مدعو مہمانوں کو چیکنگ کے بعد داخل ہونے دیا جائے۔کسی بھی مشکوک سرگرمی پر فوری کارروائی کی جائے،سیکیورٹی پلان پر عمل درآمد میں کوئی کوتاہی نہ برتی جائے
ٹریفک روانی سمیت عوامی سہولت کو ہر صورت مدنظر رکھا جائے