عابد چودھری:باغبانپورہ کے علاقے میں جھگڑے کے دوران فائرنگ کے واقعے میں چار افراد زخمی ہوگئے، جبکہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو اسلحہ سمیت گرفتار کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق فائرنگ کے نتیجے میں اکرم، دانش، شہباز اور فرحان زخمی ہوئے جنہیں فوری طور پر طبی امداد کے لیے قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا، جہاں ان کا علاج جاری ہے۔
ایس پی کینٹ اختر نواز کے مطابق فائرنگ کرنے والے ملزم غلام علی کو موقع پر ہی اسلحہ سمیت گرفتار کر لیا گیا۔ پولیس نے زخمیوں کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا اور واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ متاثرہ شخص علی رضا کی مدعیت میں ملزم غلام علی کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
ایس پی کینٹ کے مطابق گرفتار ملزم کو مزید تفتیش کے لیے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا گیا ہے تاکہ واقعے کے محرکات معلوم کیے جا سکیں۔