ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سٹاک ایکسچینج میں تیزی، ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 78 ہزار پوائنٹس کی سطح عبور کر گیا،ڈالر بھی نیچے آ گیا

سٹاک ایکسچینج میں تیزی، ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 78 ہزار پوائنٹس کی سطح عبور کر گیا،ڈالر بھی نیچے آ گیا
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (احسن عباسی)پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 78 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر گیا۔

 کاروباری ہفتے کے دوسرے روز کاروبار کے آغاز پر سٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی دیکھنے میں آئی،1142سے زائد پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 78 ہزار 182 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا۔

 واضح رہے کہ گزشٹتہ کاروباری روز کے اختتام پر ہنڈرڈ انڈیکس 4639 پوائنٹس اضافے کے ساتھ ایک لاکھ 77 ہزار 39 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔

 دوسری جانب انٹربینک میں امریکی ڈالر 1 پیسہ سستا ہوگیا، ڈالر 278.31 روپے سے کم ہوکر 278.30روپے پر ٹریڈ   کر رہے ہیں۔