ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

غلاف کعبہ کی تبدیلی کی روح پرور تقریب آج ہو گی

 غلاف کعبہ کی تبدیلی کی روح پرور تقریب آج ہو گی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)خانہ کعبہ کے نئے غلاف کسوہ کی تیاری مکمل کر لی گئی ہے غلاف کعبہ کی تبدیلی کی روح پرور تقریب آج منعقد ہونے جارہی ہے ۔

نیا غلافِ کعبہ انتہائی باریک بینی اور مہارت سے 11 ماہ کے عرصے میں تیار کیا گیا۔ یہ 47 ریشمی پینلز پر مشتمل ہے جن پر سونے اور چاندی کے دھاگوں سے قرآنِ مجید کی 68 آیات مبارکہ کی خوبصورت کڑھائی کی گئی ہے

نئے غلافِ کعبہ کا مجموعی وزن 1,415 کلوگرام ہے۔ غلاف کی تیاری کے تمام مراحل مکہ مکرمہ میں قائم شاہ عبدالعزیز کمپلیکس کسوہ کعبہ میں مکمل کیے گئے جہاں ہر مرحلے پر معیار اور نفاست کو یقینی بنانے کے لیے سخت جانچ پڑتال کی جاتی ہے غلافِ کعبہ کی تیاری اسلامی فنون، دستکاری اور جدید معیار کی نگرانی کا ایک منفرد شاہکار تصور کی جاتی ہے، جسے ہر سال خصوصی اہتمام کے ساتھ تبدیل کیا جاتا ہے۔