ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب حکومت کا الحمرا کی تزئین وآرائش کا فیصلہ

پنجاب حکومت کا الحمرا کی تزئین وآرائش کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : پنجاب حکومت کی جانب سے الحمراکی تزئین وآرائش کا فیصلہ کیا گیا ہے، انفارمیشن اینڈ کلچر ڈیپارٹمنٹ نئے مالی سال میں الحمرا کی تزئین وآرائش کرے گا ۔ 

الحمرا کی تزئین و آرائش پر پنجاب حکومت 10کروڑروپےخرچ کرے گی، نئےمالی سال میں الحمراکےہالزکی مرمت وبحالی کاکام کیا جائے گا، لاہورآرٹس کونسل کی آرٹ گیلری کی بھی مرمت کی جائے گی ۔ 

الحمراہال میں مرمت وبحالی کا کام محکمہ مواصلات وتعمیرات کرے گا ۔ 

انفارمیشن اینڈ کلچر ڈیپارٹمنٹ کی نئےمالی سال میں2کروڑ مختص کرنے کی درخواست کردی، لاہورآرٹس کونسل کی مرمت وبحالی پر2کروڑ43لاکھ روپےخرچ ہوچکے ہیں۔